eپشاور، دو دنوں سے مسلسل شدید بارشوں کا سلسلہ جاری

1کچی مکانات کو نقصان جگہ جگہ سیلابی ریلے ، تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے گندم کی فصل بھی سیلابی ریلوں کی نظر ہو گئے ۔لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گیا

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

[پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) گزشتہ دو دنوں سے مسلسل شدید بارشوں کا سلسلہ جاری کچی مکانات کو نقصان جگہ جگہ سیلابی ریلے ، تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے گندم کی فصل بھی سیلابی ریلوں کی نظر ہو گئے ۔لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گیا ہے ۔ رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئے آمد رفت میں مشکلات کا سامنا ہیں زیر تعمیر کڑپہ روڈ میں ٹریفک کی روانی میں مشکلات درپیش ہیں گاوں کے راستے ندی نالوں میں پانی اور سیلاب کی وجہ سے بند ہوگیا ہے ۔

پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ فوری اقدامات اٹھائے ۔ ضلع مہمند میں دو دنوں سے مسلسل شدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس مزید کچی مکانات کو نقصانات کا سامنا۔ جبکہ بارش کی وجہ آمد رفت کے تمام کچے راستے سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ تر علاقوں کے راستے بند ہوگئے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تیار کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہچاہے جبکہ اکثریتی علاقوں میں گندم کی فصل سیلاب کی نظرہوگئے ہیں۔

مہمند باجوڑ شاہراہ زیر تعمیر کڑپہ کے مقام پر سیلاب کہ وجہ سے آنے جانے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گنداو سمال ڈیم و دیگر بارانی ڈیموں میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں سیلابی ریلوں میں کی نظر ہوگئے ۔ کیونکہ ان تمام سمال ڈیموں کا کوئی زمہ دار یا ادارہ نہیں ہے کہ ان لاکھوں مچھلیوں کو سیلاب سے محفوظ رکھے۔ بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سے مزید نقصانات کا خطرہ ہے۔ ضلع بھر میں رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئے ہیں ۔متاثرین بارش کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں