خیبر میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک دہشتگرد سے متعلق تفصیلات جاری کردی

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) خیبر میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک دہشتگرد سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئی ہے سنٹرل پولیس آفس کے مطابق گذشتہ روز آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد عظمتو بھی مارا گیا،ہلاک دہشتگرد عظمتو نے جمرود سے مدرسوں کے 4 طالب علموں کو اغوا کیا تھادہشتگرد نے طالبعلموں کو کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی تھی چاروں طالبعلموں کو افغانستان منتقل کیا گیا جس میں دو کو ٹریننگ دی جارہی ہے،ایک طالبعلم کو افغانستان سے واپسی پر سیکورٹی فورسز نے پکڑا،1 اس وقت تشکیل میں ہے،دہشتگرد عظمتو نے اگست 2019 کو ایف سی پر حملے میں ایک اہلکار کو شہید 4 کو زخمی کیا تھااکتوبر 2022 میں ہلاک دہشتگرد نے جمرود میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا،24 نومبر کو دہشتگرد عظمتو نے ضلع خیبر میں ایف سی گاڑی کو نشانہ بنایا،جبکہ جون 2023 کو دہشتگرد عظمتو نے جمرود میں پولیس چوکی پر فائرنگ کی تھی،مارے گئے دہشتگرد نے کانسٹیبل مجیب کا قتل بھی کیا تھا،دہشتگرد عظمتو کی سر کی قیمت لاکھوں میں مقرر تھی ہلاک دہشتگرد پر ٹارگٹ کلنگ پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے ایک درجن سے زیادہ ایف آئی ار تھیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں