مشیر سیاحت کا بغیر پروٹوکول پولیس لائنز مانسہرہ کا اچانک دورہ

اتوار 28 اپریل 2024 14:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے بغیر پروٹوکول اپنی ذاتی گاڑی میں پولیس لائنز مانسہرہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں ایجوکیشن اینڈ ٹیسٹنگ ایوالویشن ایجنسی (ایٹا) کے زیرانتظام پولیس فورس میں نئی بھرتیوں کیلئے جمع خواہشمند نوجوانوں کے کیمپ جا کر فزیکل ٹیسٹ کے طریقہ کار اور مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کیمپ میں جسمانی امتحان کے مراحل سے آگاہی اور منتظمین سے تفصیلات اور فیڈبیک لینے کے بعد موقع پر ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مانسہرہ سے رابطہ کرکے پولیس ٹیسٹ اور بھرتیوں سے متعلق بعض خامیوں کی نشاندھی کی اور انہیں کیمپ آکر اپنی ذاتی نگرانی میں دور کرنے، بھرتی کے تمام مراحل کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنانے اور سیکیورٹی حصار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں