پشاور تھانہ شاہ قبول پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے چار ملزمان گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 17:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ شاہ قبول پولیس نے اندرون شہر سٹینڈ میں کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان اقبال شاہ، اسد، زرشاد اور عارف اللہ پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں جوکہ موبائل فونز کے ذریعے جاری کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے میں مصروف تھے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جوا کھیلنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم ہزاروں روپے اور چار عدد موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں