eکرکٹ میچ پر جوا کھیلنے میں مصروف چار ملزمان گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ؒ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور* کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں قماربازوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، *ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان کو خفیہ انفارمیشن ملنے پر ڈی ایس پی سٹی نور حیدر خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول عاکف انجم نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کے دوران اندرون شہر شاہ قبول کی حدود سٹینڈ میں کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، تمام ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں جوکہ موبائل فونز کے زریعے جاری کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے میں مصروف تھے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جوا کھیلنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے اور چار عدد موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہی تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ شاہ قبول کی حدود سٹینڈ میں چند افراد کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول عاکف انجم نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے قماربازی میں مصروف چار ملزمان اقبال شاہ، اسد، زرشاد اور عارف اللہ کو گرفتار کرلیا گیا، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قماربازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے اور چار عدد موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں