باجوڑکے گاوئں گیلے تحصیل لوئی ماموند میں کمرے کا چھت گر گئی، ریسکیو1122کے مطابق7 افراد ملبے تلے دب گئے

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ر پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) باجوڑکے گاوئں گیلے تحصیل لوئی ماموند میں کمرے کا چھت گر گئی، ریسکیو1122کے مطابق7 افراد ملبے تلے دب گئے، کنٹرول روم: اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ڈیزاسٹر و میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کی۔

(جاری ہے)

میڈیکل وڈیزاسٹر ٹیموں نے موقع پر 3 خواتین اور چار بچوں کو ریکور کرلی۔ زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردی۔ایک خاتون موقع پر جبکہ دوسرے کی وفات کی تصدیق ڈاکٹروں نے ہسپتال میں کی۔ دوجاں بحق افراد میں ہمشیرہ لقمان جابحق اور ہمشیرہ شوکت جابحق شامل ہے جبکہ زخمیوں میں ہمشیرہ شاہ وکیل حماد عمر 13 سال، فواد عمر 10 سال، عدنان عمر 8 سال اورحنا عمر 6سال شامل ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں