نشہ سے منع کرنے پر شہری کی جان لینے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 13 مئی 2024 14:07

نشہ سے منع کرنے پر شہری کی جان لینے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) اٹک پولیس نے نشہ سے منع کرنے پر شہری کی جان لینے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ عاطف رضا ولد سلطان رضا نے تھانہ سٹی اٹک پولیس کو بیان دیا کہ مسمی وقار علی ولد لیاقت علی میرا محلے دار ہے جس کو کئی دفع منع کیا کہ محلہ میں نشہ نہ کیا کرو محلے کے لڑکے خراب ہو رہے ہیں اسی رنجش میں لیاقت علی نے مجھے ڈھوک فتح کے پاس بلایا جیسے ہی میں اس کے پاس پہنچا تو پسٹل نکال کر ہوائی فائر کیا اور اس کے بعد یکے بعد دیگرے میرے اوپر دو فائر کیے جن میں سے ایک میری ٹانگ میں لگا اور میں زخمی ہو کر گر گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے قتل کی کوشش کرنے والے ملزم وقار علی ولد لیاقت علی سکنہ سرور روڈ اٹک شہر کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں