خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 17افراد جاں بحق،23زخمی ہوئے،پی ڈی ایم اے رپورٹ

منگل 30 اپریل 2024 13:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 17 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کےمطابق حالیہ بارشوں کے باعث5بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوئے اور گھروں کی دیواریں، چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 116 گھر متاثرہوئے جن میں 100 گھروں کو جزوی جبکہ 16 گھر منہدم ہوئے ۔ بارشوں کے باعث سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع باجوڑ میں ہوا جہاں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے اور 20 گھروں کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں