انسداد پولیو مہم کی تیاری بارے اجلاس ،ڈپٹی کمشنر کی پولیو ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

منگل 30 اپریل 2024 13:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد فیاض خان شیرپاؤ کی زیرصدارت 2مئی سے شروع ہونےوالے5روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کوحتمی شکل دینے بارے اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نےمحکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایس پی سکیورٹی فیاض خان، اسسٹنٹ کمشنر مردان عائشہ طاہر، محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع مردان میں انسداد پولیو مہم کے دوران5سال تک کی عمر کے تقریباً ساڑھے 4 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،جس کے لیے 1881 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی تربیت اور دیگر انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے پولیو ٹیموں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں