طلبہ منشیات سمیت غیرقانونی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں، ڈی پی او مردان

منگل 30 اپریل 2024 16:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)مردان ظہور بابر آفریدی نےگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کا دورہ کیا اور نیشنل یوتھ اسمبلی کے زیراہتمام ’’کیریئر کونسلنگ اینڈ مائنڈ مینجمنٹ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، طلبہ منشیات سمیت غیرقانونی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہوئے ملک و قوم اور والدین کا نام روشن کرنے کے لئے اپنی توجہ تعلیم و تربیت پر مرکوز کریں۔

انہوں نے کہاکہ طلبہ دور حاضر میں ڈیجیٹل میڈیا کے منفی پہلوں اور سرگرمیوں سے گریز کریں۔انہوں نےکہاکہ مردان پولیس طلبہ اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ،کسی بھی مشکوک اور غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق مقامی پولیس کو 15پر کال کرکے بروقت آگاہ کریں۔بعدازاں انہوں نے طلبہ میں شیلڈز وسرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے اور طلبہ کے ساتھ وقت گزارا ان کے مسائل و تجاویز کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں