پشاور،انتظامیہ نے قائد آباد رینگ روڈ پتنگ چوک میں غیرقانونی تعمیرات مسمار کرد ئیے

منگل 30 اپریل 2024 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ نے قائد آباد رینگ روڈ پتنگ چوک میں غیرقانونی تعمیرات مسمار کرد ئیے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ایک گاڑی سامان ضبط کرلیا گیا گذشتہ روز کیپٹل میٹروپولیٹن ا نتظامیہ کو شکایت ملی کہ قائد آباد میں قبضہ مافیا نے قبرستان کے آگے گیٹ لگایا ہواہے اور غیر قانونی تعمیرات کررہے ہیں جبکہ پتنگ چوک رینگ روڈ کے قریب غیرقانی تعمیرات کئے جارہے ہیں جس پر کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محمود اور قیصر باچہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کیں جس پر انہوں نے قائد آباقبرستان کے آگے غیر قانونی گیٹ اور پتنگ چوک رینگ روڈ میں غیرقانونی تعمیرات مسمارکردئیے ہے جبکہ اندرون شہر قصہ خوانی بازار خوشحال بازار اور جنگی محلہ میں تجاوزات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایک گاڑی سامان ضبط کرلیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں