مزدوروں کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے،وزیرِ اعلیٰ کے پی

بدھ 1 مئی 2024 17:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء)وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور نے یومِ مزدور پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ترقی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ حکومت کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں