خیبر ،سرکاری سکولوں میں "علم ٹولو دپارہ" داخلہ مہم کے حوالے سے اگاہی واک کا اہتمام

بدھ 1 مئی 2024 18:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی محکمہ تعلیم خیبر کی جانب سے سرکاری سکولوں میں "علم ٹولو دپارہ" داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا. آگاہی واک کا اہتمام جمرود میں باب خیبر کے مقام پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

آگاہی واک میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود نصیر عباس خلیل، محکمہ تعلیم کے مثل خان، سکولوں کے اساتذہ کرام، سول سوسائٹی اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آگاہی واک میں شریک شرکاء کی جانب سے بینرز آویزاں کئے گئے تھے جس پر علم ٹولو ڈپارہ، سکولوں میں داخلے کے متعلق آگاہی پیغامات درج تھے۔آگاہی واک کا بنیادی مقصد والدین کو اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخلے کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ بچوں کو تعلیم یافتہ بناکر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں