خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

میدانی علاقوں اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اتوار 15 جون 2025 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ میدانی علاقوں اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، ہنگو، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی بعض مامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم اور جنوبی و شمالی وزیرستان کے اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز تیمرگرہ، دیر لوئر، کالام سوات، دروش چترال اور مینگورہ میں بارش ریکارڈ کی گئی۔پشاور میں درجہ حرارت 42، ڈ یرہ اسماعیل خان میں 44، بنوں میں 42، کاہوٹ میں 41، چترال میں 30، دیر لوئر میں 39، دیر بالا میں 33، کالام میں 23 اور مالم جبہ میں 25 ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں