ہزارہ ڈویژن کے عوام کیلئے ایک انقلابی پیش رفت

ہزارہ، آزاد کشمیر اور گلگت کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے علاج کا آغاز

اتوار 3 اگست 2025 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے علاج کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ اس خطے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔اس جدید سہولت کا باقاعدہ افتتاح بہت جلد متوقع ہے۔ اس موقع پر چیرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے کینسر وارڈ اور فارمیسی کا خصوصی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ممبر بی او جی پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب منان، ادارے کے اعلیٰ افسران اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھی .کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی مہنگی ادویات جن کی قوتِ خرید اکثر مریضوں کے پاس نہیں ہوتی، ان میں سے اکثر ادویات اب مریضوں کو مفت فراہم کی جائیں گی۔

یہ سہولت نہ صرف ہزارہ بلکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مریضوں کے لیے بھی باعثِ رحمت ثابت ہوگی جنہیں ماضی میں علاج کے لیے پشاور جانا پڑتا تھا۔

(جاری ہے)

یہ سہولت ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو خیبر پختونخوا کے ایم ٹی آئی اداروں میں دوسرا ایسا ادارہ بناتی ہے جہاں کینسر کے مریضوں کا علاج ممکن بنایا گیا ہے۔ اس اہم اقدام کے پیچھے چیرمین بی او جی پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل کی دن رات کی انتھک محنت اور ادارے کی ترقی کے لیے عزم کارفرما ہے۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ اس سہولت کو عوام کے لیے ایک نئے عزم کے ساتھ مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں