سہ فریقی ٹی ٹین سیریزکا فائنل میچ معاذاللہ کرکٹ اکیڈمی وائٹ نے اپنے نام کرلیا

معاذ اللہ اکیڈمی وائٹ نے ریڈ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے شکست دی،ناظم عرفان اللہ آفریدی نے ٹرافیاں دیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) معاذ اللہ خان کرکٹ اکیڈمی میں زیر تربیت کرکٹرز پر مشتمل کھلاڑیون کے مابین سہ فریقی ٹی ٹین سیریزکے فائنل میچ میں معاذاللہ کرکٹ اکیڈمی وائٹ نے ریڈ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔مہمان خصوصی ناظم عرفان اللہ آفریدی نے دونوںٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے جانیوالے سہ فریقی ٹی ٹین سیریز کے فائنل میچ میں معاذ اللہ خان اکیڈمی کینٹ وائٹ کے کپتان سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اور مقرررہ اوورزمیں 5وکٹوں کے عوض 88رنز سکور کئے ۔جس میں زبیر علی نے 32رنز بنائے۔معاذ اللہ اکیڈمی ریڈ کی جانب سے کپتان افنان خٹک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اسکے جواب میں معاذ اللہ اکیڈمی ریڈ نے کھیلتے ہوئے 84رنز پر ڈھیر ہوگئی ،جس میں عثمان نے 37رنزسکور کئے،معاذاللہ اکیڈمی وائٹ کی طرف سے عزیز،کاشف اور آیان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

اسی طرح معاذاللہ اکیڈمی کینٹ کی وائٹ ٹیم نے ایک سنسنی خیزمقابلے کے بعد ریڈ ٹیم کو چار رنز سے شکست دی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ناظم عرفان اللہ آفریدی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کئے۔مہمان خصوصی نے کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے معاذاللہ کرکٹ اکیڈمی کینٹ کے کوچ کوچ عرفان خان بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں