پشاور، یوم پاکستان سائیکل ریس ایس ایس جی سی کے محسن خان نے جیت لی

پیر 25 مارچ 2019 18:31

پشاور، یوم پاکستان سائیکل ریس ایس ایس جی سی کے محسن خان نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) یوم پاکستان سائیکل ریس ایس ایس جی سی کے محسن خان نے جیت لی ، اسلام آباد کلب نے 70 پوائنٹس کے ساتھ میجرٹرافی اپنے نام کر لی ، مہمان خصوصی صدر سرحد چیمبر آف کامرس خیبرپختونخوا فیض محمد نے انعامات تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ ، صدر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد ، سوات سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر شیر افضل سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان قومی دن کے مناسبت سے سائیکلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا جس میں پچاس سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا ، چیمپئن شپ میں انفرادی ٹائم ٹرائل میں ایس ایس جی سی کے محسن خان نے 18:4 ٹائم کے ساتھ پہلی ، فرمان محمد نے دوسری ، سوات کے علی احمد نے تیسرپوزیشن حاصل کی ،14 کلومیٹر روڈ ریس میں ایس ایس جی سی کے فرمان نے 20:22 سکینڈ کے ساتھ پہلی ، محسن خان نے دوسری اور اسلام آباد کے حبیب الله نے تیسری پوزیشن ھاصل کی اسی طرح ٹیم ٹائم ٹرائل میں اسلام آباد نے 19:22 ٹائم کے ساتھ پہلی ، پشاور وائٹ نے دوسری ، پشاور گرین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، جبکہ اوور آل ٹرافی اسلام آباد نے 70 پوئنٹس کے ساتھ پہلی ، ایس ایس جی سی 50 پوائنٹس کے ساتھ دوسری نمبر پر رہی چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے کیا تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ اختتام تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی صدر سرحد چیمپئن آف کامرس فیض محمد نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ ٹیکنیکل آفیشلز میں انٹر نیشنل سائیکلسٹ مراد علی ، اختر ، ذیشان ، اویس خان شامل تھے اس موقع پر صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد تمام منتظمین ، پولیس اور ریسکیو1122 کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے پرامن سائیکل ریس کا انعقاد ممکن ہوا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں