ڈائریکٹر یٹ سپورٹس خیبر پختونخوا میں محکمہ تعلیم کے تعینات گریڈ 14سے گریڈ 18کے چودہ افسران کی خدمات واپس محکمہ تعلیم کے حوالے

بدھ 8 دسمبر 2021 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) ڈائریکٹر یٹ سپورٹس خیبر پختونخوا میں محکمہ تعلیم کے تعینات گریڈ 14سے گریڈ 18کے چودہ افسران کی خدمات واپس محکمہ تعلیم کے حوالے کر دی گئی ہیں اعلامیہ کے مطابق گریڈ18کے امیر محمد ، گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد ، محمد فاروق ، ابروز محمد ، حنیف خان ، گریڈ 16کے آصف خان ، رگریڈ 15کے مختیار حسین ، گریڈ 16کے محمد نوید ، وسیم افضل ، عبدالرحمت ، شفیق اللہ خان ، زکاء اللہ خان اور خالد امان شامل ہیں یہ افسران مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ز کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے تاہم خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ تعلیم سے جانے والے دیگر محکموں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران اور ملازمین کو واپس اپنے محکموں کو بھیجوانے کی ہدایات کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں