شاہدخان آفریدی کی جانب سے پشین میں کرونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں 500 غریب افراد میں راشن کی تقسیم

پیر 4 مئی 2020 14:41

شاہدخان آفریدی کی جانب سے پشین میں کرونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں 500 غریب افراد میں راشن کی تقسیم
پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع پشین میں کرونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں 500 غریب افراد میں راشن تقسیم کیا اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں نے ہمیشہ مجھے پیار دیا ہے اور کھیل کے دوران ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے اس لیے اب ان کا حق بنتا ہے بلوچستان کے عوام کی مدد کریں، ہر مشکل وقت میں بلوچستان عوام کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گذشتہ ایک ماہ سے چترال ملتان وزیر ستان بلوچستان میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے مصروف رہا۔ شاہدخان آفریدی نے کہاکہ راشن کی فراہمی کا سلسلہ رمضان اور اس کے بعد بھی جاری رہے گا۔ دعا ہے اللہ تعالی اپنے رحم اورکرم سے پاکستان اور پوری دنیا سے اس وباء کا خاتمہ کرے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری اور اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ بھی موجود تھے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں