ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد خان مندوخیل کاپشین شہر کا دورہ

پیر 11 مارچ 2024 21:05

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ریٹائرڈ) جمعہ داد خان مندوخیل نے ماہ صیام سے ایک دن پہلے پشین شہر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف دکانوں میں سرکاری نرخنامہ چیک کیا اور موقع پر موجود گاہکوں سے خریداری کی قیمتیں پوچھیں۔۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے گوشت کی زیادہ قیمت وصول کرنے پر ایک قصاب کی دکان کو سیل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بیکری تندوروں اور دودھ فروشوں کی دکانوں کا بھی دورہ کیا اور دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر فوری عمل کرنیکی کا حکم دیا اور کہا کہ سرکاری ریٹ کی خلاف ورزی پر انتظامیہ سخت کارروائی کرئیگی۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں