کوئٹہ ،پشین میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی انسداد پولیو ٹیم اورسیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ ، اسسٹنٹ کمشنرپشین

منگل 10 اپریل 2018 22:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) پشین کے علاقے یارو میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ تا ہم کسی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیویز کے عملے نے علاقے کو محاصرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے قریب یارو کے مقام پر انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی معجزانہ طور پر وہ محفوظ رہے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ملزمان نے سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر بھی فائرنگ تا ہم فرار ہو گئے تا ہم کسی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیویز فورس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں