عوام 25 جولائی کو انتخابی نشان کتاب پر مہر لگاکر ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھیں، حاجی اصغر خان ترین

پیر 9 جولائی 2018 18:19

پشین۔09جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) پشین جمعیت علماء اسلام کے پی بی 19 کے نامزدامیدوار حاجی اصغر خان ترین مولانا عزیز اللہ حنفی حاجی شوکت ترین اور دیگر نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور ملک میں نیک اور صالح معاشرے کی تشکیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،قوم پرستوں نے عوام کو مایوس کیا ہے، جمعیت علماء اسلام ہر قسم کے تعصب اور قومیت سے بالاتر ہوکر سیاست پر یقین رکھتی ہے، جمعیت علماء اسلام نے اپنے دور اقتدار میں پشین کو ترقی اور خوشحالی کی راء پر گامزن کردیا ہے ،لوگوں نے عوام سے اپیل کہ وہ 25 جولائی کو انتخابی نشان کتاب پر مہر لگاکر ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ پشین انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف تقاریب سے خطاب کیا ،اس موقع پر درجنوں افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا علان کیا ،مقررین نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے ہر دور میں ہر پلیٹ فارم پر عوام کے حقوق کے حصول کیلیے آواز بلند کی ہے عوام پرستوں اور مفاد پرستوں سے تنگ ، قوم پرستوں نے تعصب اور نفرتوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیااس لیے عوام 25 جولائی کو انتخابی نشان کتاب پر مہر لگاکر ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں