انسداد پولیو کے سلسلے میں پشین کے مختلف مذہبی رہنماوں اور علماء کرام کامقامی ریسٹ ہاؤس میں سیمینار

جمعہ 18 جنوری 2019 23:19

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) انسداد پولیو کے سلسلے میں پشین کے مختلف مذہبی رہنماوں اور علماء کرام کا سیمینار مقامی ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوا،جس سے صوبائی ٹریننگ آفیسر منور خان پانیزئی، سی بی وی منیجر پشین حاجی عمران خان کاکڑ، ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد ابراھیم کاکڑ، سی بی وی آفیسر عزیزاللہ کاکڑ، ڈی سی ایس او پشین سید کلیم اللہ آغا، مولوی احسان اللہ اور کمیونیکیشن آفیسرز بخت جمال اور اصغر خان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے علماء کرام اور مذہبی رہنماوں پر زوردیا ہے کہ وہ پولیو جیسی خطرناک اور متعدی بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے میدان میں آکر آپنی آئندہ نسلوں کو اس موذی مرض سے نجات دلائیں۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام کا ہمارے معاشرے میں مسلمہ کردار ہے، جو معاشرے کی بہترین رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ معاشرے کیلئے ایک روشن چراغ کی مانند ہے، جن کی کوششوں سے معاشرے کو صحیح سمت رہنمائی مل سکتی ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں