5سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایاجاسکے،اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ

پیر 7 جون 2021 20:02

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2021ء) اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ نے والدین ،سیاسی جماعتوں ،علماء اکرام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے 5سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایاجاسکے ،انسداد پولیو مہم کے دور ان پولیو ٹیموں کی دور دراز علاقوں میں جانا اور ان کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی خدمات ہمیشہ سنہرے الفا ظ میں یاد رکھے جائیںگے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیسف صوبائی چیف ڈاکٹر ذوالفقار کے ہمراہ پولیو مہم کے دوران پو لیو ٹیم کی کارکردگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 5روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کی24لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،پولیو کو ہرانے کی جنگ میں والدین، سیاسی حلقوں، علما کرام او ر انتظامیہ کا کردار نہایت اہم ہے۔

(جاری ہے)

ان کی مثبت سوچ، رویوں اور مدد کی بدولت پولیوکی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا سمیت پوری دنیا میں اسی ویکسین کے ذریعے پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا گیا ہے،حضرت ولی کاکڑ نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب اور ہر بچے کو قطرے پلانے کیلئے کمیونٹی ہیلتھ رضاکارکااس مہم میں کام کے سلسلے میں اس عمل کوبہتر بنانے کیلئے علما کرام، قبائلی رہنمائو ں اور معتبرین کاکردار اہمیت کا حامل ہے ،انہوں نے میڈیا، عوام اور شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہمارے بچے مستقل معذوری سے بچ سکیں۔ پولیو لا علاج مرض ہے او ر پولیو ویکسین پلا کر ہی بچوں کو اس سے محفوظ کیا جا سکتا ہی

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں