خواتین کے حقوق کا تحفظ اور ان کی عزت نفس کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، صابرہ اسلام

زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کو برابری کے حقوق دینا ہوں گے،صوبائی خاتون محتسب بلوچستان

ہفتہ 12 جون 2021 20:17

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) صوبائی خاتون محتسب بلوچستان صابرہ اسلام نے کہاہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور ان کی عزت نفس کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کو برابری کے حقوق دینا ہوں گے اور ان کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی کمپلیکس ہال پشین میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین خود کو تنہا نہ سمجھیں اپنے خلاف ہونے والے مِظالم کے خلاف آواز بلند کریں ہم ان کو بھر پور تحفظ فراہم کریں گے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امین اللہ ناصر اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ انجمن تاجران صدر نصیب اللہ کلیوال، ھیواد آرگنائزیشن کے رہنماوں عمرخان کاکڑ، روح اللہ خان اور دیگر محکموں کے افیسران اور فلاحی تنظیموں کے عہدیداروں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہاکہ اس سیمینار کا مقصد صوبائی محتسب برائے ہراسگی آفس کے کردار اور مینڈیٹ کے بارے میں ضلئعی سطح پر نچلی سطع کی جماعتوں اور سرکاری ونجی تنظیم کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے اس سیمینار کا دوسرا مقصد عام لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق اور صوبے میں انسانی حقوق کے موجودہ اداروں سے آگاہ کرنا تھا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امین اللہ ناصر نے کہاکہ اس طرح کے سیمینار وقت کی ضرورت ہے کیونکہ نچلی سطع کے لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق اور حکومت کی انسانی حقوق کی مشینری سے آگاہ ہونا بہت لازمی بات ہے اس طرح سیمینار فخر کی بات ہے صوبائی متحسب بلوچستان صابرہ اسلام نے صوبائی محتسب کے کردار اور ڈائرہ کار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت عورتوں کے تحفظ کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں صوبائی محتسب برائے ہراسگی کے آفس کے قیام کو عام لوگوں کی طرف سے بہت سراہا جارہا ہے جو ک بہت حوصلہ افزا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں