عوامی نیشنل پارٹی کیبلوچستان یورنیورسٹی پشین کیمپس سے بی ایڈ اور بی ایس انگلش سمیت مختلف شعبوں کی بلوچستان یونیورسٹی واپس منتقلی کے فیصلے کی مذمت

ہفتہ 21 اگست 2021 23:45

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر حاجی اصغرعلی ترین نے کہاہے کہ بلوچستان یورنیورسٹی پشین کیمپس سے بی ایڈ اور بی ایس انگلش سمیت مختلف شعبوں کی بلوچستان یونیورسٹی واپس منتقلی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پشین کیمپس کے غریب طلبا کے ساتھ ظلم اور زیادتی قراردیا ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین، پشین کے ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ ، جنرل سیکرٹری محمد صادق کاکڑ ، مرکزی کمیٹی کے رکن عبید اللہ عابد، اور دیگر اراکین نے پارٹی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس کی صدارت عبدالباری کاکڑ نے کی۔

اجلاس میں تنظیمی اموراور بلوچستان یونیورسٹی پشین کیمپس سے بی ایڈ اور بی ایس انگلش کے شعبوں سمیت دیگر شعبہ جات کی منتقلی پر تفصیل سے غوروخوض ہوا انہوں نے کہا کہ دس لاکھ سے زاہد آبادی پر مشتمل ضلع پشین میں بڑی محنت اورکوششوں کے بعد بلوچستان یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں اب سینکڑوں طلبہ زیر تعلیم ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان یورسٹی پشین کیمپس کے شعبوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کی کوششوں کو علم دشمن قدم اور اسے غریب طلبا پر علم کے دروازے بند کرنے سے تعبیر کیا گیا انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی کے چانسلر گورنر بلوچستان اور وائس چانسلر سمیت تمام متعلقہ حکام سے بروز مطالبہ کیا کہ پشین میں قائم بلوچستان یونیورسٹی کیمپس سے ۔

(جاری ہے)

بی ایڈ اور بی ایس انگلش سمیت دیگر شعبوں کی کوئٹہ متقلی کے فیصلے کو واپس لیکر کیمپس میں طلبہ کیلئے تمام شعبوں کا قیام عمل میں لاکر اس کو فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں