پشین میں سرکاری نرخنامے کیخلاف ورزی پر تین قصاب تین ماہ کیلئے سب جیل کے حوالے

اتوار 17 مارچ 2024 13:20

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کلاس 1 جمعہ داد خان مندوخیل کے سامنے پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پرافٹنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 1977 کے سیکشن 2 کے تحت سمری ٹرائل کرتے ہوئے تین منافع خور قصاب محمد رمضان ولد اختر محمد ، خلیل رحمان ولد محمد رمضان اور سیف رحمان ولد محمد رمضان کو زائد قیمتوں کے جرم میں سیکشن تھری کے تحت مجرم ٹھہرائے گئے، جس پر جمعہ داد خان مندوخیل نے پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پرافٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 1977 کے سیکشن 7 کے تحت تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو وارنٹ سمیت سب جیل پشین کے حوالے کردیا۔\378

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں