سول ہسپتال پشین کا معمہ حل، صحافیوں نے احتجاج منسوخ کردیا

منگل 16 اپریل 2024 22:14

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کی ہدایت پر نیشنل پریس کلب پشین کے صحافیوں نے سول ہسپتال پشین کے واقعے سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کیا۔جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نیشنل پریس کلب کے سینئر نائب روح اللہ کاکڑ نے سول ہسپتال پشین میں سینئر صحافی نجیب ترین کیساتھ پیش آنیوالے واقعے اور جعلی ایف آئی آر کیخلاف 18 اپریل کو ہونیوالی احتجاجی مظاہرہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی ذاتی کاوشوں سے ایم ایس عبدالوکیل شیرانی اور سینئر صحافی نجیب ترین کے درمیان اختلافات ختم کراکر دونوں کو بغلگیر کردیا۔

۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشین کی اسرار پر صحافی حضرات اپنا احتجاج منسوخ کرتے ہیں انہوں نے بلوچستان بھر کے اُن تمام صحافیوں کا شکریہ ادا جنہوں نے سینئر صحافی نجیب ترین کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مذمتی بیانات جاری کئے۔

(جاری ہے)

نیشنل پریس کلب پشین نے کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کو تمام تر صورتحا ل سے آگاہ کردیا ہے۔اجلاس میں صحافی حضرات سمیع ترین، سیف الدین نثار، وسیم احمد، عبدالنافع شاہ،حضرت خان کاکڑ، عبدالغفار صدیقی، ذیشان احمد، عبدالطیف عادل اور معراج الدین سمیت انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری سید عبدالباری غرشین اور نصیب اللہ بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں