صحافت ملک کا اہم ستون ہے عوامی مسائل اجاگر کرنا میڈیا کی ذمہ داری ہے ، ڈی سی پشین

منگل 16 اپریل 2024 22:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ریٹائرڈ) جمعہ داد خان مندوخیل سینئر صحافی نجیب ترین اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال عبدالوکیل شیرانی کے تنازعہ ختم کراکر آپس میں شیر وشکر کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ صحافت ملک کا اہم ستون ہے عوامی مسائل اجاگر کرنا میڈیا کی ذمہ داری ہے جائز تنقید اور مثبت رپورٹنگ سے معاشرے اور فرد کی اصلاح ہوتی ہے شعبہ صحت اور میڈیا معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی سچی محنت اور لگن سے انسان کی زندگی بچتی ہے۔

۔ڈاکٹرز اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر علاقے اور عوام کی خدمت کریں، انتظامیہ اور میڈیا سمیت شعبہ صحت اور دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس کو ڈسٹرکٹ کے مفاد اور بہتری کیلئے ایک پیج پر اکٹھا ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات کسی مسئلے کا حل نہیں ہے حوصلہ اور صبر و تحمل سے تمام اختلافات دور کئے جاسکتے ہیں۔۔ اس موقع پر چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شبیر احمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں