گنج متاثرین کیلئے معاوضہ منظور کرانے پر ایم پی اے کا مشکور ہوں، چیئرمین گنج متاثرہ کمیٹی حاجی محبوب

ہفتہ 11 مئی 2024 14:57

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی عہدیدار مولوی احسان اللہ اور چیئرمین گنج آتشزدگی متاثرہ کمیٹی حاجی محبوب نے میڈیا ہاؤس پشین میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل پشین شہر کے وسط میں واقع گنج منڈی میں آتشزدگی سے سینکڑوں سے جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوگئی تھیں جس سے دکانداروں کا کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر ترین کی مسلسل کوششوں سے بالآخر گزشتہ روز صوبائی کابینہ اجلاس میں پشین گنج منڈی میں آتشزدگی سے متاثرہ جھونپڑیوں کے مالکان کیلئے 106,501,000دس کروڑ پینسٹھ لاکھ ایک ہزار روپے بطور معاوضہ منظور کرلیئے جو کہ خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلخصوص رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر ترین کو عوام دوست اقدام پر داد دیتے ہیں مذکورہ ایم پی اے نے ہمیشہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی ہرممکن خدمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذکورہ رقم سے انکے نقصانات کا مکمل ازالہ تو نہیں ہوسکتا البتہ حکومت اور ایم پی اے کی کاوشیں دیکھ کر انکی دل جوئی ضرور ہوگی۔گنج منڈی متاثرین گزشتہ تین سالوں سے کھلے آسمان تلے سرکاری سطح پر امداد کے منتظر تھے رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر ترین نے متعدد بار گنج منڈی کا دورہ کیا۔\378

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں