پشین, تنظیم کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز (ر)کی طرف سے حسن کارکردگی پر اے ڈی سی جنرل ذیشان احمد لہڑی کو ایوارڈ

بدھ 1 فروری 2017 21:36

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن بلوچ نے تنظیم کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز (ر)کی طرف سے حسن کارکردگی کی بنیاد پر اے ڈی سی جنرل زیشان احمد لہڑی کو ایوارڈدیا جبکہ ڈسٹرکٹ چیئرمین پشین محمد عیسیٰ روشان نے انہیں روایتی ٹوپی دیا تنظیم کے صوبائی چیئرمین سنیئر صحافی ملک سعداللہ جان ترین اور صحافی حاجی فضل محمد کاکڑ بھی موجود تھے اسی موقع پر ڈپٹی کمشنرطارق الرحمن بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے اے ڈی سی کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہاکہ موصوف ایک ایماندار مخلص اور عوام دوست انسان ہے انہوں نے ہمیشہ ضلع پشین کے عوام کی خدمت کی اور کررہا ہے صوبے اور ضلع کو ایسے مخلص و ایماندار آفیسر کی اشد ضرورت ہے پشین میں اے ڈی سی کی چھ سالہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے ہمیشہ سے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے آفیسر ہوتے ہوئے بھی کسی کو شکایت نہیں ہونے دیا اور نہ ہی اب تک انکے دفتر سے کوئی مایوس ہوکر نکلا ہے اور وہ عوام کے توقعات پر حقیقی معنوں میں پورا اترا ہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں