یونیورسٹی کے طلبا تنظیموں کا مالی بحران وطلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے احتجاجی ریلی کا انعقاد اور دھرنا

منگل 30 اپریل 2024 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) بلوچستان یونیورسٹی کی مختلف طلبا تنظیموں کی جانب سے جامع بلوچستان کے مالی بحران اور طلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے احتجاجی ریلی نکالی جو یونیورسٹی کے مختلف حصوں سے ہوتی وی سی آفس کے سامنے پہنچ کر دھرنے کی شکل اختیارکرگئی مظاہرین بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ جامعہ بلوچستان گزشتہ کئی ماہ سے مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے جامعہ کے پروفیسرز اور دیگر عملہ گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اس لئے آج بھی پروفیسرز اور دیگر عملہ سراپا احتجاج ہے اس لئے یونیورسٹی کی تمام طلباء تنظیموں نے گزشتہ دنوں جامعات کے مالی معاملات ، فیسوں میں آئے روز اضافے ، کنٹین اور ہاسٹل سمیت طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے درپیش مسائل اور مشکلات کے حل ک لئے مشترکہ لائحہ عمل اپناتے ہوئے ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا مذکورہ ریلی یونیورسٹی کے آرٹس بلاک سے شروع ہوئی جو یونیورسٹی کے مختلف حصوں سے ہوتی ہوئی وی سی آفس کے سامنے پہنچ کردھرنے کی شکل اختیار کر گئی احتجاجی طلباء نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اقدامات اٹھائے اور صوبائی ایچ ایس ای کا قیام فوری طور پر عمل میں لاتے ہوئے طلبا کے لیے وظائف اور فیسوں میں کمی کی جائے ہمارا پر امن احتجاج اپنے مطالبات کے تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں