اُردو پوائنٹ پاکستان کوئٹہکوئٹہ کی خبریںصوبے کی ترقی ، عوام کی خوشحالی کے لیے منظم جدوجہد ہمارا اولین مقصد ہے ..

صوبے کی ترقی ، عوام کی خوشحالی کے لیے منظم جدوجہد ہمارا اولین مقصد ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ ۔21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی ، عوام کی خوشحالی کے لیے منظم جدوجہد ہمارا اولین مقصد ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر مملکت و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیر مینگل سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر سینئر مسلم لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالمجید بزنجو کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید اسلم شاہ، سینئر مسلم لیگی رہنما شاہ زمان غلزئی، گل حسن بھوتانی، سید راحیل شاہ اور سابق ناظم میونسپل کمیٹی لسبیلہ جمیل احمد گچکی بھی موجود تھے، اس موقع پر میر نصیر مینگل نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بلا شبہ ہم اپنے ساتھیوں سمیت متحد ہو کر صوبے کی ترقی اور عوامی امنگوں کے مطابق حقیقی معنوں میں خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قائم ہونے والی حکومت اور گروپ آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

کوئٹہ شہر کی مزید خبریں