پر امن بلوچستان اور ترقی یافتہ بلوچستان ہماری منزل ہے،سردار یار محمد رند

تمام کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کریں گے ،بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ترجیحات میں شامل ہے ، شمولیتی تقریب سے خطاب

اتوار 20 مئی 2018 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہاہے کہ پر امن بلوچستان اور ترقی یافتہ بلوچستان ہماری منزل ہے بلوچستان میں رہنے والی تمام اقوام کو برابر کے حقوق ملنے چاہییں بلوچستان میں رہنے والی تمام اقوام ایک گلدستے کی مانند ہیں ہر بلوچستانی ہمارے لیے قابل قدر ہے بلوچستان کی ترقی ، پاکستان کی ترقی ہے بلوچستان میں آباد بلوچ، پشتون ، ہزارہ، سندھی ، سیٹلر، اقوام ہمارے بھائی ہیںنفرت کی سیاست سے بلوچستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے باہمی اتحاد سے بلوچستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بناسکتے ہیں پاکستان تحریک انصاف تمام اقوام کی بات کرتی ہے ہر مظلوم کے حق کے لئے آواز بلند کرتے رہے گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز ہزارہ قوم کے پہلے بیرسٹر بیرسٹر افتخار رضا ، سابقہ بیوروکریٹس، قبائلی معززین کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ بیرسٹر افتخار جیسے پڑھے لکھے شخص نے ہماری جماعت کا انتخاب کیا ہم نے خیبر پختونخوا میں اپنی کارگردگی سے ثابت کیا کہ اگر نیت کام کرنے کی اور ترقی کرنے کی ہو تو کیسے صوبے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جاتا ہے انہوں نے ہزارہ قبیلے کے معززین و معتبرین کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور خوش آمدید کہا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حقیقت کو بے نقاب کیا ستر سالوں سے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کی عوام کو پسماندہ رکھا گیا باری باری کھیلنے والوں نے عوامی خدمت کے بجائے اپنی جیبیں بھری انشاء اللہ ہم تمام کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کریں گے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور پرامن بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر بیرسٹر افتخار رضا نے صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند اور ان کے ساتھ آئی صوبائی کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان ، سردار یار محمد رند کی مثبت سوچ سے متاثر ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتا ہوں پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہزارہ قوم کے ساتھ ھونے والے ظلم کے خلاف آواز آٹھائی ہے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اس وقت ایک عظیم رہنما کے طور پر ابھر رہے ہیں پاکستان کی عوام کی امیدیں عمران خان ، بلوچستان کی عوام کی امیدیں سردار یار محمد رند سے وابستہ ہیں اپنی تمام کمیونٹی کے ساتھ مل کر نئے پاکستان کی جدوجہد اور پاکستان تحریک انصاف کا پیغام پہنچانے کی بھرپور کوشیش کرونگا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پروفیسر عابدہ حسین نے بھی تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت استاد اور پاکستانی مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں پاکستان تحریک انصاف پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت ہے انشاء اللہ بہت جلد اور بھی اچھی شخصیات کے حامل افراد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ پاکستان تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گی اس موقع پر سینکڑوں افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں