بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:09

بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) گورنر بلوچستان امان اللہ یسین زائی نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل بروزہفتہ 15 دسمبر کو 3 بجے طلب کر لیا ہے اسمبلی اجلاس میں کیچ 47 سے منتخب ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے امید وار (بی اے پی) عبدالرشید اور لورالائی حلقہ 5 سے منتخب ہونے والے آزاد امید وار سردار مسود لونی حلف اُٹھائے گے اسمبلی کا اجلاس 10 روز تک جاری رہے گا اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے مختلف قراردادیں پیش کی جایں گی اور حکومت کی جانب سے قانون سازی کے بارے میں مختلف مسودہ قانون ایوان میں پیش کیے جائیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں