بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،میر جہانزیب لانگو

بلوچستان کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پہلے آل کوئٹہ شہید قیوم جان لانگو ٹاپ 32فٹ بال ٹورنامنٹ2018ء کافائنل میچ شہدا بلوچستان فٹ بال کلب اور بابا سپورٹس فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا میچ کے مہمان خاص میرجہانزیب لانگوتھے اس موقع پرحاجی خورشیدلانگو ،حاجی عنایت اللہ لانگو ،مہردل بلوچ ، حاجی علی احمد لانگو،حاجی سیف اللہ لانگو بھی موجود تھے۔

فائنل میچ شہداء بلوچستان فٹبال کلب کوئٹہ نے ایک گول سے جیت لیاٹورنامنٹ کے سیکرٹری سلیم لانگو ،سعیداحمدلانگو تھے جبکہ فائنل میچ کے ریفری کے فرائض نعیم شاہوانی نے سرانجام دیئے۔کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے میر جہانزیب لانگو نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی بھر پور حصہ لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر بلوچستان کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل کوئٹہ شہید قیوم جان لانگو فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے رہنماوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹوں کے انعقاد سے نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں اور نوجوان منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں سے در رہتے ہیں اس طرح کے ٹورنامنٹوں کا انعقادآئندہ بھی جاری رہنا چاہئے ۔میرجہانزیب لانگو نے تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں