صوبے میں امن و امان بحال کرنے کا کریڈٹ سیکیورٹی اداروں کو جاتا ہے،بابر یوسفزئی

سیکیورٹی اداروں نے جانیں قربان کرکے ملک میں امن و امان قائم کیا ہے،صوبائی ترجمان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز تربت واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان بحال کرنے کا کریڈٹ سیکیورٹی اداروں کو جاتا ہے سیکیورٹی اداروں نے اپنی جانیں قربان کرکے ملک میں امن و امان قائم کیا ہے کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ ملک میں انارکی کی صورتحال پیدا کرے بلوچستان کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشیش کریں گے بلوچستان کو بھی دوسرے صوبوں کیلئے برابر حقوق فراہم کریں گے پاکستان تحریک انصاف کی سو دن کی کارگردگی نہایت بہترین اور قابل تعریف ہے حکومت نے سو دن میں نہایت مشکل حالات میں کام کرتے ہوئے بہترین اہداف حاصل کئیے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی کارگردگی سے قوم پرست و مذہب پرست جماعتیں خوفزدہ ہیں پاکستان تحریک انصاف پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کیلئے ہر ممکن کوشیش کرے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں