صوبائی حکومت آزادی صحافت اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کی فلاح، تحفظ کیلئے کوشاں ہے،صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہوراحمد بلیدی
ہفتہ 15 دسمبر 2018 23:30
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ عوام کو حکومتی اقدامات سے باخبر رکھنے میں ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہے ۔
حکومت صحافت کے شعبہ کو مضبوط و مستحکم بنانے کیساتھ ساتھ مقامی اخبارات کو سپورٹ کرنے کے علاوہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن مدد فراہم کریگی ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت بجا طور پر اخباری مالکان سے یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ اپنے اخبارات کے معیارکو بہتر بنانے کیلئے کوشش کریں گے کیونکہ ایسے کئی مقامی اخبارات ہیں جن کا معیار اچھا ہے اور ان اخباروں کو حکومت سرپرستی اور سپورٹ کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہے ۔ صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ اخبار مالکان اپنے اخبارات کو بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ کوشش کریں اور یہ کہ صوبائی حکومت کی سرپرستی اور تعاون ہمیشہ مقامی پریس کے ساتھ ہوگا تاکہ مقامی اخبارات کا معیار نیشنل اخبارات کی سطح پر آجائے۔ صوبائی وزیر نے و اشگاف الفاظ میں کہا کہ موجودہ حکومت بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے زیر و ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مثبت صحافت کے فروغ اور اس شعبہ کو وسعت دینے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ اوراخبار فروشاں ویلفیئر فنڈ کے لئے ایک جامع میکنزم وضع کیا جارہا ہے جس سے مقامی صحافیوں اور اخبار فروشوں کو بھر پور فائدہ ملے گا۔ صوبائی وزیر خوراک میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ مقامی اخبارات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی آپ کے مسائل ہمارے ہی مسائل ہیں جائز مطالبات کو حکومتی سطح پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر احتجاج پر بیٹھے اخبارات و جرائد کے مدیران و مالکان اور اخبار فروشوں نے صوبائی وزراء کی جانب سے مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ دریں اثناء صوبائی وزیراطلاعات میر ظہور احمد بلیدی اور صوبائی وزیر خوراک میر اسد اللہ بلوچ نے اخبار مارکیٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوںنے اخباری مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پراخبار فروشوںنے صوبائی وزراء کو اخبار مارکیٹ کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے انکے مسائل غور سے سنے اور کہا کہ اخبار مارکیٹ کی سالانہ گرانٹ کی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات چیت کی جائے گی اور مارکیٹ کی تزئین و آرائش و دیگر مرمت کیلئے بھی مالی تعاون کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلی بلوچستان سے بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی ملاقات
وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس، بلوچستان میں نیشنل ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قیام پر پیش رفت ..
وزیر اعلی بلوچستان سے یواین ڈی پی کے نمائندہ وفد کی ملاقات، بلوچستان میں جاری و آئندہ منصوبوں پر تبادلہ ..
ھ*بلوچستان کوریگستان بنانے والوں کے خلاف جدوجہدتیزکرنے کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمٰن
ڑ*بی این پی بلوچستان کی قومی سیاسی جمہوری قوم پرست پارٹی ہے ، جاوید بلوچ
1حکمرانوں کوعوامی مشکلات وپریشانیوں کومدنظررکھتے ہوئے کرپشن کاراستہ روکھنا،معیاری کام کیلئے نیک نام ..
ئ*سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث ملزم کوگرفتار
مولانا محمد خان شیرانی مذہبی اور سیاسی موقف رکھنے والے سیاستدان ہے، ملک سمندر خان کاسی
ضمنی الیکشن میں شکست کا سامنے کر نیوالے اب 5 سال تک انتظار کرکے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا ئیں ،رکن ..
کوئٹہ بلوچستان کادارالخلافہ ہونے کے باوجود کھنڈرات کا منظرپیش کررہاہے ،لالہ یوسف خلجی
دیامیر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو بروقت مکمل کر کے توانائی کے بحران پر قابو پانا ہوگا،سینیٹر محمد عبدالقادر ..
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع