کوئٹہ، سینئر آسامیوں پرجونیئرآفیسر ز کوتعینات کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیںہیں،چاکر خان بلوچ

منگل 22 جنوری 2019 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) بلوچستان ایگریکلچرل آفیسرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرواجہ چاکر خان بلوچ نے کہاہے کہ سینئر آسامیوں پرجونیئرآفیسر ز کوتعینات کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیںہیں اورمنظورنظر آفیسران کونوازا جارہاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے بلوچستان ایگریکلچرل آفیسرز ایسوسی ایشن کے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔

واجہ چاکر خان بلوچ نے کہا کہ عرصہ تین ماہ سے ہم نے بلوچستان ایگریکلچرل آفیسرز کے سروس اسٹرکچر فورٹاٹر سسٹم سیکرٹری زراعت کے پاس جمع کروادیئے گئے ہیں لیکن افسوس شومی قسمت کہ تا حال ہماری سروس اسٹرکچر پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے اور سروس اسٹرکچر کو سردخا نے میں رکھا گیاہے ۔صدرواجہ چاکر خان بلوچ نے ان حالات پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سینئر آسامیوں پرجونیئرآفیسر ز کوتعینات کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیںہیں اورمنظورنظر آفیسران کونوازا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عرصہ 20 سال سے ریسرچ ونگ سے آئے ہوئے بااثر آفیسران زراعت توسیع کے اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ کی ڈائریکٹر کی آسامی پرقابض ہوکربیٹھے ہوئے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے اعلیٰ حکام بااثر ڈائریکٹر کوپروٹیکیشن دے رہے ہیں جوکہ توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے انہوںنے وزاعلیٰ بلوچستان ،گورنربلوچستان ،صوبائی وزیرزراعت ،سیکرٹری زراعت سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ فی الفورمذکورہ ڈائریکٹر کوٹرانسفر کرکے ریسرچ ونگ میں بھیجا جائے تاکہ محکمہ زراعت توسیع ونگ کے سینئر ترین ڈائریکٹر ز کی حق تلفی نہ ہوسکے ۔

انہوںنے اس امر پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ گریڈ 17 سے 18 کیلئے سیکشن بورڈ میں ہمارے آفیسران کی پروموشن کیسز وایڈیشنل سیکرٹری ناحق ناجائز سردخانے میں رکھے ہوئے اورسیکشن بورڈ میں نہیں بھیج کر آفیسران کو جان بوجھ کر انکا استحصال کیاجارہاہے جس سے آفیسران میں بے چینی کی کیفیت پیداہوچکی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں