محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان نے کمشنر قلات کی سربراہی میں گزشتہ روز پیش آنے والے لسبیلہ واقعہ پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے

بدھ 23 جنوری 2019 00:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان نے کمشنر قلات کی سربراہی میں گزشتہ روز پیش آنے والے لسبیلہ واقعہ پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات دن کے اندر اس ہولناک واقعہ کی وجوہات سامنے لانے کے لئے تحقیقات کریگی۔

(جاری ہے)

مزید برآں، کمیٹی حادثے کی زمہ داری کا تعین اور آئندہ ایسے حادثات سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کی سفارش بھی کرے گی۔ کمیٹی کو واقعہ کی تحقیقات سات دنوں میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جسکی سفارشات و زیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ بلوچستان کو بھیجی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں