قائم مقائم گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

جمعرات 21 مارچ 2019 19:45

قائم مقائم گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) قائم مقام گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کوئٹہ آمد کے بعد صوبے میں سیاسی سرگرمیاں ایک بار پھر شروع ہوگئی ہیں جمعرات کو قائم مقام گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی ، صوبائی وزراء سردار عبدالرحمن کھیتران ، میر محمد خان لہڑی،رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی،سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان ،سابق رکن صوبائی اسمبلی بسنت لعل گلشن اور دیگر نے ملاقاتیں کیںملاقاتوںکے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں