اورماڑہ کے قریب نامعلوم افراد نے مسافربسوں سے اتارکر14افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،

دہشت گرد عناصر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے امن و امان کو خراب کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، دہشت گردوں کومذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 18 اپریل 2019 11:56

اورماڑہ کے قریب نامعلوم افراد نے مسافربسوں سے اتارکر14افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے مکران میں مسافر بسوں سے بے گنا ہ افراد کو مسافر بس سے نکال کر فائرنگ کرکے قتل کرنے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شرپسنداوردہشت گرد عناصر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے امن و امان کو خراب کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں جنہیںکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اورماڑہ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے مسافر بسوں سے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد14مسافروں کو اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا جن کی گرفتاری کیلئے پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ا نشاء اللہ جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں میر ضیاء لانگو نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیںاور ملزمان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں