قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے، سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، میر ضیاء اللہ لانگو/ سردار سرفراز خان ڈومکی

اتوار 21 اپریل 2019 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت سردار سرفراز خان ڈومکی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے ،قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی جانب سے امتحان ہوتی ہیں، جس میں کامیابی کے لئے ہمیں لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنی ہوگی‘ سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر سبی میں بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال سے نمٹنے اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم جلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ، ڈپٹی کمشنر بولان میر سلطان احمد بگٹی نے صوبائی وزارء کو سبی بولان میں بارش اور سیلابی ریلوں میں ہونے والے نقصانات کے علاوہ عوام کو محفوظ مقامات متاثرین کی بحال کے لئے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اور محکمہ ایریگیشن کے آفیسران نے سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگواور صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت سردار سرفراز خان ڈومکی نے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کہ حالی طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے لہڑی بولان سبی میں تباہی مچا دی ہے۔

ہزاروں ایکٹر پر کھڑی گندم کی تیار فصل تباہ ہوئی ہے جس سے زمینداروں کا نقصان ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن اور ضلعی انتظامیہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام اداروں کو ہائی الرٹ کریں تاکہ کسی بھی جانی ومالی نقصانات سے بچا جاسکے۔ صوبائی وزراء نے کہ ہمارے دورے کا مقصد ہے کہ لوگوں کی بروقت مد د کی جائے ۔ سبی، نصیر آباد، بولان لہڑی بختیار آباد سمیت گردونواح میں عوام کو جو مشکلات کا درپیش ہیں صوبائی حکومت ان کا ازالہ کرے گی۔

اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون ، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ، ڈپٹی کمشنر بولان سلطان احمد بگٹی،ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی ، ایکسین بی اینڈ آر حاجی بشیر احمد ناصر، رسالدار لیویز شہباز خان باروزئی، یوسف لونی ،ایکسین ایری گیشن کے علاوہ محکمہ ایری گیشن بولان سبی کے آفیسران بھی موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں