وزیراعلیٰ بلوچستان کی تمام ڈپٹی کمشنرزکو اپنے اپنے اضلاع میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کی ہدایت

ہفتہ 25 مئی 2019 23:55

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرزکو اپنے اپنے اضلاع میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

و زیراعلیٰ جام کمال خان نے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں سیاحتی مقامات پر چھوٹے پیمانے پرسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ تفریحی مقامات اور پارکس کو ترقی دیکر عوام اور سیا حوں کی توجہ حاصل کی جائے اور ڈپٹی کمشنرز آئیندہ پی ایس ڈی پی کے لئے سیاحت کے فروغ کے منصوبے بھی تجویز کریں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کا بہت پوٹینشل موجود ہے سیا حت کا فروغ حکومت بلوچستان کی ترجیحات کا حصہ ہے اور آئیندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں سیاحت کے فروغ کے منصوبے شامل ہونگے وزیراعلیٰ بلو چستان نے کہا ہے کہ ہر شعبہ میں ترقی کے امکانات کا بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنے وسائل میں اضافہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں