وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے صوبے کے عوام کے دل جیت لئے ہیں

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرملک محمد مصلح الدین مینگل کی مختلف وفود سے گفتگو

منگل 25 جون 2019 15:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرملک محمد مصلح الدین مینگل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے صوبے کے عوام کے دل جیت لیے ہیں، سریاب کوئٹہ میٹروپولیٹن میں شامل کرنے کا سارا کریڈیٹ جام کمال خان کو جاتا ہے جن کی خصوصی توجہ اور بھرپور دلچسپی سے سریاب میں صفائی اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے۔

یہ بات انہوں نے منگل کو سریاب پی بی 32 میں ملک عرفان شاہوانی، ٹکری زمان مینگل، میر صدام کرد سمیت مختلف یونٹز کے سیکرٹریز کی قیادت میں ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کی قیادت میں قائم صوبائی حکومت نے تاریخ ساز اور عوام دوست بجٹ پیش کرکے حق حکمرانی کا حق ادا کردیا ہے، مالی سال 2019-20کے بجٹ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نئی رابطہ سڑکوں کی تعمیر، دور افتادہ علاقوں میں سکولوں اور کالجوں کا قیام سمیت بے روز گاری کے خاتمے کے لیے پانچ ہزار سے زائد افراد کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ ضرور پورے کئے جائیں گے اور عوام کو ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سریاب کو پسماندہ رکھنے کا ازالہ رکھنے کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سریاب کو کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا حصہ بنایا ہے جس کی بدولت آج سریاب میں ترقیاتی منصوبوںپر کام زورشور سے جاری ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان سریاب کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ مالی سال 2019-20کے بجٹ کی صوبائی اسمبلی سے منظوری کے بعد سریاب میں صحت ،تعلیم ،صاف پانی کی فراہمی کے متعدد منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگا جس سے سریاب کے لوگوں کی معیار زندگی تبدیل ہوگی۔(ن

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں