گوادر کی ترقی میں مقامی آبادی کے مفادات کو ہر صورت تحفظ دینا حکومت کی پالیسی اور اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

ہفتہ 24 اگست 2019 22:17

گوادر کی ترقی میں مقامی آبادی کے مفادات کو ہر صورت تحفظ دینا حکومت کی پالیسی اور اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان
کوئٹہ ۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی میں مقامی آبادی کے مفادات کو ہر صورت تحفظ دینا حکومت کی پالیسی اور اولین ترجیح ہے، اس وقت تمام دنیا کی نظریں گوادر پر مرکوز ہیں، سرمایہ کار گوادرآنا چاہتے ہیںہم نے گوادر میں پرامن اور سرمایہ کار دوست ماحول دینا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں ضلعی اور ڈویژنل افسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر مکران ڈویژن، ڈی آئی جی مکران رینج سمیت تمام محکموں کے ضلعی سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، امن کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی محکمے اور ضلعی افسران عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں اور ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اوربروقت تکمیل کے ہدف کو حاصل کیا جائے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اساتذہ اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کسی صورت قابل قبول نہیں، غیر حاضر اساتذہ او رڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ نے سکیورٹی اداروں کو ہر دم مستعد اور متحرک رہتے ہوئے مکران ڈویژن میں امن کے قیام اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی، وزیراعلیٰ نے گوادر سمیت تمام اضلاع میں منشیات اور نشہ آور اشیاء کے تدارک اور اس کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد معاشرے کے ناسورہیں جو ہماری نسلوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر میر ظہوراحمد بلیدی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں