میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کو ہر صورت میں میرٹ پرممکن بنایا جائے، میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے،گورنر بلو چستان امان اللہ خا ن یاسین زئی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 22:57

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کو ہر صورت میں میرٹ پرممکن بنایا جائے، میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے،گورنر بلو چستان امان اللہ خا ن یاسین زئی
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) گورنر بلو چستان امان اللہ خا ن یاسین زئی نے صوبہ بلو چستان کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میںداخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ (MD-CAT2019-2020)کے حوالے سے ہدایت کی ہے کہ انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کو ہر صورت میں میرٹ پرممکن بنایا جائے اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ قابل اور مستحق امیدوار سامنے آسکیں ۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز گورنر ہائوس کوئٹہ میں میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹر ی ٹیسٹ کے حوالے سے جائز ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں وائس چانسلر بولان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرنقیب اللہ خان اچکزئی ،صوبائی سیکریڑی ہائرایجوکیشن اینڈکالجز ،صوبائی سیکریڑی پرائمری وسیکنڈری ایجوکیشن محمد طیب لہڑی ،ڈی آئی جی پولیس بلو چستان عبدالرازق چیمہ ،پرنسپل سیکریڑی ٹو گورنر بلو چستا ن نصیب اللہ بازئی سمیت بلو چستان آئی جی ایف سی کا نمائندہ اور رجسٹرار بولان یونیورسٹی بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر بولان یونیورسٹی نے داخلہ ٹیسٹ کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے گورنر بلو چستان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور امتحانی مراکزمیں طلباء وطالبات کو قواعدوضوابط کے تحت موبائل فون ،گھڑی اور دیگر کسی الیکڑنک آلہ کو ساتھ کے آنے سے مکمل طور پر منع کیا گیا ۔گورنر بلو چستان نے وائس چانسلر اور انکی پوری ٹیم سمیت سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہااور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس مرتبہ بھی ٹیسٹ کا انعقاد کامیاب ہوگا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں