حکومت پٹرولیم مصنوعات پرپابندی لگارہی ہے تو عوام کو بارڈرسے کاروبار کرنے پر آسانی وسہولت فراہم کرے،مولانا عبد الحق ہاشمی

اتوار 20 اکتوبر 2019 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمولانا عبدالحق ہاشمی نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے کوئٹہ کراچی،کوئٹہ چمن قومی شاہراہ کودورویہ کرنے،ایمرجنسی سینٹرز کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم قومی منصوبے رپر فی الفورعمل درآمد کرتے ہوئے کام شروع ہونا چاہیے قومی شاہراہ کو دورویہ کرنا زراعت معیشت ترقی کیلئے ضروری ،جانی ومالی نقصان سے بچنے کا اہم ذریعہ ہے ۔

بلوچستان میں پڑھے لکھے لوگ بھی بے روزگار ہیں ان حالات میں حکومت روزگار تو فراہم نہیں کررہی الٹامجبوری والاروزگار ایرانی پٹرول ڈیزل کے کاروبار پر پابندی لگائی جوکہ مناسب نہیں حکومت عوام کو مناسب روزگار وکاروبار میں معاونت فراہم کریں پھر پٹرولیم مصنوعات پر پابندی لگائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران افغانستان سرحد پر ہر چیزکی آمدروفت پر بے جا سختی کی وجہ سے عوام پریشان اور کاروبار بہت زیادہ متاثرہوا ہے معمولی کاروبا رسے منسلک افراد سے بھی بارڈرپر سیکورٹی فورسز کی ناجائزٹیکسزسے پریشان ہیں مقامی افراد کا کاروبار بارڈرسے ایک دوسرے ممالک سامان کی آمدورفت سے منسلک ہے مگر حکومتی بے جاسختی ،بارڈرسیکورٹی فورسزکی بھاری رشوت نے عوام کو پریشان کر دیا ہے ۔

حکومت اگر پٹرولیم مصنوعات پرپابندی لگارہی ہے تو عوام کو بارڈرسے کاروبار کرنے پر آسانی وسہولت فراہم کریںبارڈر سیکورٹی کی جانب سے ناجائز بھاری رقوم طلب کرنے ورشوت خوروں کو قابو کریں ۔بلوچستان کے عوام کو ایران وافغانستان سے کاروبار کرنے میں سہولت وآسانی فراہم کریں تاکہ بے روزگاری میں کمی آسکیں اور غریب عوام کو بھی دووقت کی روٹی عزت سے میسرہوسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ومقامی حکومت کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں کوئی سستابازار نہیں جس کی وجہ سے عوام منافع خوروں ومہنگائی کے رحم وکرم پر ہے۔دوسری جانب سرکاری یوٹیلٹی اسٹور زبھی ویران اور ا س میں سامان غیر معیاری ومہنگاہونے کی وجہ سے عوام اس جانب دیکھتے بھی نہیں حکومت یوٹیلٹی اسٹور کوفعا ل کرتے ہوئے سامان کی فراہمی کیساتھ قیمتوں میں کمی یقینی بنائیں ۔

انہو ں نے کہا کہ منافع خوروں کے سامنے حکومت بے بس ایک طرف حکومتی مہنگائی دوسری جانب تاجروں ودکانداروں کی جانب سے مصنوعی مہنگائی نے کم آمدنی والے افراد وبے روزگار غریب عوام پریشان ہیں حکومت قیمتوں میں عوام کو ریلیف دیں اورناجائز منافع خوروں کے خلا ف کاروائی کریں تاکہ غریب عوام کے مسائل حل ہوجائیں سبزی ،اشیائے خوردونوش ،علاج وتعلیم سب پرغریب کے دروازے بند کیے ہیں بدترین حکومت وعوامی مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں