بلوچستان یونیورسٹی میں ایکسپو کا انعقاد ،صدر مملکت کی آمد کے موقع ہر سریاب روڈ کے ٹوٹے فٹ پاتھ اور نالیوں کی ہنگامی مرمت کردی گئی

اتوار 17 نومبر 2019 20:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) بلوچستان یونیورسٹی میں ایکسپو کا انعقاد صدر مملکت کی آمد کے موقع ہر سریاب روڈ کے ٹوٹے ہوئے فٹ پاتھ اور نالیوں کی ہنگامی مرمت کردی گئی راتوں رات سریاب روڈ کے ٹوٹے فٹ پاتھ کے کنارے ک مرمت اور رنگ بھی کردیا گیا ناقابل مرمت راستے پر زیرو بجری ڈال دی گئی ہیلپر ہسپتال کے قریب بڑے کچرہ دان کے آگے بانس کی لڑیاں لگا کر کچرے والی جگہ کو بھی خوبصورت بنانے کی کوشش کی گئی ہے سریاب روڈ کی یہ خصوصی صفائی اور مرمت کا کام دوکانی بابا چوک سے منیر مینگل روڈ تک کیا گیا ہے بلوچستان یونیورسٹی کے قریب واقع جیالوجیکل سروے آف پاکستان کی پرانی دیوار کو چونا لگا کر اور اس پر نقش ونگار بنادئے گئے انتظامیہ کے یہ پھرتیاں اس راستے پر ہیں جہاں سے صدر مملکت نے گذر کر بلوچستان یونیورسٹی میں لائیو اسٹاک ایکسپو کا افتتاح کرنا ہے صدر مملکت اور وزیر اعظم اگر ہر ماہ آتے رہے تو عوام کو ٹوٹی سڑکوں اور گڑھا نما فٹ پاتھ سے نجات ملنے کا قوی امکان ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں