ضمنی انتخاب این اے259: جمہوری وطن پارٹی نے واضح برتری سے میدان مار لیا

جمہوری وطن پارٹی کے امیدوارشاہ زین بگٹی نے19133 ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل آزاد امیدوار میاں خان صرف2500 ووٹ لے سکے۔ 24 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 نومبر 2019 22:58

ضمنی انتخاب این اے259: جمہوری وطن پارٹی نے واضح برتری سے میدان مار لیا
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 نومبر2019ء) ضمنی انتخاب این اے 259 میں جمہوری وطن پارٹی نے واضح برتری سے انتخابی میدان مار لیا، جمہوری وطن پارٹی کے امیدوارشاہ زین بگٹی نے19133ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل آزاد امیدوار میاں خان 2500 ووٹ لے سکے۔ غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق این اے 259 کے ضمنی انتخاب کے 29 پولنگ اسٹیشنوں میں 24 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج آگئے ہیں۔

جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ شازین بگٹی نے 19133 ووٹوں سے انتخابی میدان مار لیا ہے، ان کے مقدمقابل آزاد امیدوارمیاں خان فی الحال صرف 2500 ووٹ حاصل کرسکے اوردوسرے نمبر رہے۔ اور میاں طارق کھیتران تیسرے نمبر پر ہیں۔ ابھی تین پولنگ اسٹیشن کے نتائج آنا باقی ہیں۔ واضح رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 کے 29 پو لنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات ہوئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں 29 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ اور سکیورٹی کے انتہائی سخت اور مئوثر انتظامات کیے گئے۔ 29 پولنگ اسٹیشنوں میں 111 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے۔ بتایا گیا تھا کہ جن میں 47269 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 27899 خواتین اور 19370 مرد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ اسی طرح ری پولنگ کے موقع پر 18 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دئیے گئے۔ واضع رہے کہ این اے 259 پر 25 جولائی 2018ء کے انتخابات میں جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے۔

جس کے بعد میر طارق کھیتران نے انکی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ یاد رہے جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار شاہ زین بگٹی سینئر سیاستدان اکبر بگٹی کے پوتے ہیں۔ شاہ زین بگٹی کو عام انتخابات میں واضھ برتری ملی تھی لیکن ان کے مدمقابل امیدوار میاں طارق کھیتران نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں اپیل دائر کردی تھی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں